جمعہ 13 نومبر 2026 - 23:44
اوڑی کشمیر میں 12 کلومیٹر طویل جلوسِ عزائے فاطمی برآمد؛ عزادارانِ اہلِ بیتؑ کی بڑی تعداد میں شرکت

حوزہ/ ایامِ عزائے فاطمیہؑ کے موقع پر کشمیر کے علاقے اوڑی میں امام بارگاہ قائم آل محمد علیہم السلام گھاٹھی سے امام بارگاہ قمر بنی ہاشم دھنی سیداں تک 12 کلومیٹر طویل جلوسِ عزاء برآمد ہوا، جس میں حوزہ علمیہ امام ہادیؑ کے طلابِ کرام اور عزادارانِ اہلِ بیتؑ نے بھرپور شرکت کرتے ہوئے نوحہ خوانی، سینہ زنی اور ماتم داری کے ذریعے حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی مظلومیت اور مصائب کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ جلوس کی قیادت حجۃ الاسلام والمسلمین سید دست علی نقوی نے کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایامِ عزائے فاطمیہ سلام اللہ علیہا کے سلسلے میں 13 نومبر 2026ء کو کشمیر کے علاقے اوڑی میں امام بارگاہ قائم آل محمد علیہم السلام گھاٹھی سے امام بارگاہ قمر بنی ہاشم دھنی سیداں تک عظیم الشان جلوسِ عزاء برآمد ہوا، جس میں عزادارانِ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا نے عقیدت و احترام کے ساتھ شرکت کی۔

تقریباً 12 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنے والے اس جلوسِ عزاء کی قیادت مدیر حوزہ علمیہ امام ہادی علیہ السلام نورخواہ، اوڑی، کشمیر، حجۃ الاسلام والمسلمین سید دست علی نقوی نے کی۔ جلوس میں حوزہ علمیہ امام ہادی علیہ السلام کے طلابِ کرام سمیت مؤمنین اور عزادارانِ اہل بیت علیہم السلام نے بھرپور شرکت کی۔

کشمیر: ایامِ فاطمیہ کے موقع پر 12 کلومیٹر طویل جلوسِ عزاء برآمد

شرکائے جلوس نے نوحہ خوانی، سینہ زنی اور ماتم داری کے ذریعے دخترِ رسول حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی مظلومیت اور مصائب کو یاد کرتے ہوئے اپنی عقیدت و محبت کا اظہار کیا۔ جلوس مقررہ راستے سے ہوتا ہوا امام بارگاہ قمر بنی ہاشم دھنی سیداں پہنچ کر اختتام پذیر ہوا۔

جلوس عزاء حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی مظلومیت کو زندہ رکھنے، نسلِ نو تک پیغامِ ولایت و امامت پہنچانے اور مؤمنین کے درمیان اتحاد و یکجہتی کے اظہار کا مظہر تھا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha